حکومت کا عیدالضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا فیصلہ

عیدالضحیٰ پر 20 سے 22 جولائی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس

(لائیوسٹاک پاکستان) تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحٰی کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا، وزیراعظم آفس ذرائع کے مطابق 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات ہوں گی،ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتر آنا ہوگا،وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کی منظوری دی، عید کے تیسرے روز تمام سرکاری دفاتر کھلے ہوں گے۔

چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھیج دی ہے۔ سمری میں 20 جولائی سے چھٹیاں کرنے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے