وزیراعظم پاکستان کے پروگرام گھریلو مرغبانی کے فروغ کے تحت مرغوں کے یونٹس تقسیم

وزیراعظم پاکستان کے پروگرام گھریلو مرغبانی کے فروغ کے تحت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر اور سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب آفتاب احمد پیر زادہ کی ہدایت پر تحصیل جلالپور پیر والہ کے شہریوں میں مرغوں کے 60 یونٹس (جبکہ ایک یونٹ 12 مرغوں) پر مشتمل ٹوٹل 720 مرغے تقسیم کیے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس میں معلوماتی کاؤنٹر برائے درخواست فارم حصول اور وصول پولٹری یونٹ قائم کردیا گیا تھا اس کاؤنٹر پر مفت درخواست فارم دئیے جاتے رہے اور پُرشدہ درخواست فارم وصول کیے جاتے رہے۔

درخواست گزاروں کی لسٹ نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی تھی اور درخواست گزاروں کو فون کالز کے ذریعے اطلاع دی گئی۔
مرغے تقسیم کرنے سے قبل تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فارمرز کو مرغے پالنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور تربیتی کتابچے تقسیم کیے گئے۔
پھر تربیت یافتہ فارمرز میں 720 مرغوں پر مشتمل 60 یونٹس تقسیم کیے گئے
جبکہ ایک یونٹ کی قیمت پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کی وجہ سے 1050/- وصول کی گئ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر کا کہنا تھا کہ گھریلو مرغبانی کے فروغ سے گوشت اور انڈوں کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے