پنجاب: تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان نہ کئے جانے پردھرنے کا اعلان

کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ جمع کرلیں ،ایپکا رہنماؤں نے شرکا کو ہدایت کردی

ملتان (خصوصی رپورٹر )گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس /ایپکا رہنماؤں نے 20رمضان المبارک تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فی صد ڈسپیریٹی الاؤنس کا اعلان نہ کئے جانے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دینے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دینے کے پیش نظر کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ جمع کرلیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب ملازمین کے لئے گھریلو اخراجات سمیت یوٹیلیٹی بلز پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے اسی لئے وفاقی حکومت کی ہدایت پر چاروں صوبوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں فی الفور اضافہ کیاجائے بصورت دیگر نتائج کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہو گی ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس /ایپکا کے قائدین چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا ، رانا اقبال نون ، عابد فرید بزدار،رانا الطاف حسین،چوہدری مسعود گجر،اعجاز ارشد،رائے عارف،ملک غفار،ظفر علی شاہ،اشفاق انصاری،رانا محمد اکرم،محمد علی،مختیار راٹھور،قاسم بھٹہ،سید ارشاد نقوی،حاجی محمد الیاس،ملک واجد سندیلہ،رانا محمد حسیب،محمد بلال،محمد رفیق کاظم ودیگر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے