پنجاب حکومت کے سرکاری دفاتر میں آج سے بغیر کورونا ویکسین داخلہ بند

پنجاب کے سرکاری محکمہ جات میں داخلوں پر پاپندی عائد ،کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائے بغیر سرکاری محکموں میں داخلہ بند کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق ویکسینیشن کا نادرا سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ داخلہ دروازوں پر چیک ہوگا،اس حوالے سے حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکمہ جات کے سربراہان اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ کوروناکےواربدستورجاری ہیں موذی وبا کی چوتھی لہر نے کئی قیمتی جانیں نگل لی ہیں، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 245کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔شہر میں کورنا کیسز کی مثبت شرح 3.5ریکارڈکی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے