پنجاب بھر میں میٹرک، انٹر کےسالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کا اجلاس میں تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا،میٹرک کا امتحان 17 جون سے شروع ہوگا،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 2 جولائی سے لیا جائے گا،پی بی سی سی کے مطابق نہم جماعت کا امتحان 27 جولائی سے لیا جائے گا،انٹر پارٹ ون کا امتحان 11 اگست سے شروع ہوگا۔

اسی طرح میٹرک کا رزلٹ 30 اگست، انٹر پارٹ ٹو کا رزلٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگا جبکہ نہم کا رزلٹ 29 اکتوبر ، انٹرپارٹ ون کا 14 نومبر کو جاری ہوگا۔رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس بار نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بعد میں ہوں گے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام 7 وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا ہے کہ اس سال فرسٹ ائیر اور نویں سمیت کسی بھی کلاس کو گزشتہ سال کی طرح بغیر امتحان لئے پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

تاہم اس بار امتحانوں کی ترتیب میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کی روشنی میں کلاس دہم اور سیکنڈ ایئر کے سٹوڈنٹس نے چونکہ آگے کالجز یا یونیورسٹیز میں داخلہ لینا ہوتا ہے، اس لئے ان کے پیپر پہلے لئے جائیں گے جبکہ  نویں اور گیارہویں کے امتحانات بعد میں ہونگے امتحانات کے حتمی تواریخ درج ذیل ہیں۔

میٹرک  کلاس 19 جون،بارہویں جماعت 6 جولائی،نویں جماعت 20 جولائی، گیارہویں جماعت  5 اگست ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے، پریکٹیکلز کے 50 فیصد مارکس تمام سٹوڈنٹس کو مل جائیں گے جبکہ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سیکنڈ کی تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالے سے ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے