بارش وژالہ باری:گندم کا پیداواری ہدف متاثرہونیکاخدشہ

ہدف2کروڑ70لاکھ ٹن مقررکیاگیا،کسانوں کومالی مشکلات کاسامناہوگا

اسلام آباد: ملک میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصل کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے رواں سیزن کے دوران مقرر کردہ پیداواری ہدف بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ گندم کی فصل متاثر ہونے سے کسانوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہوگا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تین روز سے بارشیں جاری ہیں جبکہ بعض علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی ہے جس سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ حکومت کی جانب سے رواں سیزن کے دوران گندم کا پیداواری ہدف دو کروڑ 70 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے