نمک کا زائد استعمال امنیاتی نظام کو متاثر کرسکتا ہے :تحقیق

طبی تحقیق نے خبردار کیا کہ نمک کا زائد استعمال جسم کے فوجی (امنیاتی) خلیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے

لندن(نیٹ نیوز)نمک مائٹوکونڈریائی افعال پر اثرانداز ہوکر نہ صرف امنیاتی نظام کو کمزور کرتے ہیں بلکہ جسمانی سوزش کو بھی بڑھاتے ہیں۔ مائٹوکونڈریا ہر خلیے میں پایا جاتا ہے اور انہیں خلیاتی بجلی گھر بھی کہا جاتا ہے ۔اس طرح امنیاتی خلیات توانائی سے محروم ہوجاتے ہیں ۔تجربہ گاہ میں کئے گئے مشاہدات سے معلوم ہوا کہ نمک کے انتہائی باریک سالمات بھی ایک اینزائم کو روکتے ہیں جو مائٹوکونڈریا پراثر انداز ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں رضاکاروں کو ایک پیزا کھلایا گیا ۔ اس کے بعد ان کے خون کے نمونے بھی لئے گئے ۔تمام افراد کے خون کے نمونوں میں دیکھا گیا کہ مائٹوکونڈریا سرگرمی سست پڑچکی تھی۔ تاہم آٹھ گھنٹے بعد یہ کیفیت نارمل ہوگئی اور مائٹوکونڈریائی سرگرمی بہتر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے