لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ جیسے واقعات سے چھٹکارا: پنجاب حکومت کا سولر سسٹم کی بجلی خریدنے کا فیصلہ

محکمہ توانائی نے سمری ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی،10 کروڑ مانگ لئے

لاہور: لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ جیسے واقعات سے چھٹکارا اور قومی گرڈ سسٹم پر بوجھ کم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا. صوبہ بھر سے سولر سسٹم پر بننے والی بجلی خریدی جائے گی۔محکمہ توانائی کی جانب سے حکومت کو دی جانے والے بریفنگ میں کہا گیا ہے سولر سسٹم سے آنے والی بجلی سے قومی گرڈ سسٹم پر بوجھ کم پڑے ،اس حوالے سے محکمہ توانائی نے سمری ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی اور حکومت سے 10 کروڑ روپے کے فنڈ بھی مانگ لئے ۔پنجاب حکومت کے پی کے اور سندھ کی طرز پر اپنی گرڈ کمپنی بنائے گی ۔ دستاویزات کے مطابق حکومت بحریہ ٹاؤن 100 میگاواٹ، برج کیپٹل 40 ،اینگرو 250 اور سیاچن سولر پراجیکٹ سے 100 میگاواٹ بجلی خریدے گی۔1300میگاواٹ نجی شعبے بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ بجلی خریدنے کے بعد ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے تحت گرڈ کمپنی بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے