حکومت نے طلبا کیلئے زبردست پروگرام کا آغاز کردیا

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین سکالر شپ پروگرام کے تحت 5 سال میں ساڑھے 3 لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس سکالر شپ پر خرچ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا کیلئے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم سکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺ سکالر شپ تمام پاکستانی طلبا کے لیے ہے، سکالر شپ میرٹ پر دی جائے گی، پاکستان میں کبھی اس سطح کی سکالر شپ نہیں دی گئی، طالبعلم سکالر شپس کیلئے آن لائن اپلائی کریں، ریاست مدینہ میں تعلیم اور انصاف کو بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے، سکالر شپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسکالر شپ پروگرام پورے پاکستان میں لائیں، سکالر شپ پروگرام پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سکالر شپ پروگرام صرف مسلمانوں کیلئے نہیں سب کیلئے ہے، حکومت ہر سال 5.5 ارب روپے سکالر شپ کیلئے دے گی، پنجاب کچھ سالوں میں 75 ہزار اور کے پی 72 ہزار سکالر شپ دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے