سورج مکھی کا تیل امراض قلب کیلئے مفید، محکمہ زراعت

فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا چالیس فیصد سے زیادہ خوردنی تیل پایا جاتا ہے جو انسانی صحت بالخصوص امراض قلب سے بچائو کیلئے نہایت مفید ہے۔ ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ اہم بات کہ یہ فصل 110سے 130دنوں میں پک کر تیار بھی ہوجاتی ہے، سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت آبپاشی کی جائے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار سورج مکھی کی آبپاشی پر توجہ نہیں دیتے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے، سورج مکھی کی بہاریہ فصل کو عام طور پر 5آبپاشیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے