یو ایس ایڈ کی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے میں دلچسپی

نجی سرمایہ داروں کے ساتھ کام کا آغاز ،بائیک، بسیں، ٹرک اور جدید کاریں شامل

کراچی (کامرس ڈیسک)امریکی فلاحی ادارے یو ایس ایڈ نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے منصوبوں پر نجی سرمایہ داروں کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا۔ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سے ایک شعبہ آٹو موبائل انڈسٹری کا ہے ، یو ایس ایڈ سمجھتا ہے کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) متعارف کروانے سے ٹرانسپورٹ، ماحولیات، معیشت اور ذرائع آمدنی سمیت متعدد شعبوں کے موجودہ اور آنے والے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں میں موٹرسائیکلیں، بسیں، ٹرک اور جدید کاریں شامل ہیں۔ ایک سروے کے مطابق پاکستان آٹوموبائل انڈسٹری میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے