ویکسین لگانے پر بااثر زمینداروں کا ویٹرنری اسسٹنٹ پر تشدد، مقدمہ درج

پاکپتن (لائیوسٹاک پاکستان) تفصیلات کے مطابق سول ویٹرنری ہسپتال بنگہ حیات میں تعینات ویٹرنری اسسٹنٹ محمد اسلم اپنی ڈیوٹی کے مطابق فارمر راشد ولد امام دین کی موجودگی میں سوانیاں والا کھوہ پر ویکسین لگا رہا تھا تو فارمر کے دوسرے بھائی خالد ولد امام دین نے جانوروں کو ویکسین لگانے پر محمد اسلم پر تشدد شروع کر دیا۔ اتنی دیر میں چند دوسرے افراد بھی جمع ہو کر مسلسل گالیاں، تشدد اور مارپیٹ کرتے رہے۔ ہسپتال کے ویٹرنری ڈاکٹر کے پہنچنے پر فارمرز نے انہیں بھی دھمکیاں دیں، پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آل پاکستان پیراویٹس ایسوسی ایشن اور لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن کی طرف سے واقعہ کی بھرپور مذمت۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے