اتوارتک شدیدبارشیں،پنجاب میں الرٹ جاری

راولپنڈی، چکوال ، اٹک،جنوبی پنجاب میں بارشوں کیساتھ ژالہ باری کا بھی امکان

لاہور( اکنامک رپورٹر سے ،خبر ایجنسیاں)پنجاب میں آج سے اتوارتک شدید بارشوں کی پیش گوئی، پنجاب اورخیبرپختونخوا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیزے الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے اتوار کے روز تک پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔ راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی ژالہ باری اور شدید بارشوں کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں داخل ہوگا جو ہفتے کے روز تک موجود رہے گا۔جس کی وجہ سے جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ،میانوالی،لاہور، گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ سمیت کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ میں بارش ہوگی۔ آج بلو چستان، پنجاب،بالائی سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران چند مقامات پرژ ا لہ باری کا بھی امکان ہے ۔ اس کے علاوہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان اورجھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے ہزارہ ڈویژن سمیت کے پی کے بالائی علاقوں میں 4 سے 5 دن تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پڈعیدن ،موہنجوداڑو 44، مٹھی ،شہید بینظیرآباد ،روہڑی43 ،دادو، لاڑکانہ، سکرنڈ اور سکھر میں42 ، حیدرآباد41، سبی، تربت40،کراچی، بہاولپور39، لاہور، ساہیوال، نوکنڈی37، ملتان ،فیصل آباد، ڈیرہ غازیخان،جہلم36،پشاور،جموں34،اسلام آباد،مظفرآباد32، گڑھی دوپٹہ27، ایبٹ آباد، دیر24، راولاکوٹ23، چترال ،گلگت21، سکردو19، استور16ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے