گندم پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری، محکمہ زراعت

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت12 ارب 54کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو زرعی مداخل اور جدید زرعی مشینری سبسڈی پر فراہم کی جارہی ہے۔ صوبہ میں گندم کے پیداواری مقابلہ 2020-21کیلئے 5یا 5ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مردوخواتین کاشتکار وں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے